پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی ستیاں کے زیرِ اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے جوش و جذبے سے شرکت کی اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شہید قائد کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تقریب سے سابق ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی شفقت عباسی، ممبر فیڈرل کونسل عبدالجبار ستی، سابق ضلعی صدر شوکت علی عباسی، سابق امیدوار ایم پی اے ہمایوں نصیر ستی، تحصیل صدر اسد ستی، جنرل سیکرٹری راشد محبوب، سینئر نائب صدر سردار شہباز، اسد شاہ، سردار ارشد کرور، اخلاص ستی، راجہ کمال ستی، راجہ ابرار ستی، راشد وحید ستی، راجہ ضیاء ستی، اختر ستی بھن، نظامت ستی، اقتدار شاہ، عاشق ستی، عمیس ستی، جہانگیر ستی، شاہد ستی، سبطین شاہ، زمرد جعفری، راجہ شوکت ستی، اکمل وقار ستی، شہزاد قیوم ستی، سردار تیمور شہباز (PSF)، سیماب، ثقلین، اشراق ستی، مظہر عباسی، سابق صدر سانٹھ سرولہ جہانزیب ستی سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جمہوریت کے لیے جدوجہد، قربانیوں اور عوامی سیاست کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں گے۔
تقریب کے دوران شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر ایک متفقہ قرارداد منظور کی، جس میں تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے تحصیل صدر اسد ستی کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
تقریب کا اختتام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ایصالِ ثواب اور ملکی سلامتی کے لیے دعا پر ہوا۔