
اسلام آباد۔۔۔ مقصود منتظر
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے عثمان خان کی سربراہی میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔ مولانا فضل الرحمان کے توسط سے پی آر اے نے صدر مملکت سے بلواسطہ رابطہ کیا ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوری طور پر بل پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ صدر مملکت نے یہ یقین دہانی کرادی ہے کہ پہلے مرحلے میں وزیر داخلہ اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ملاقات کرائی جائے گی، انہوں نے کہا صحافیوں نے جائز مطالبات ضرور سنے جائیں گے
اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمن کی درخواست پر پی آر اے پاکستان کی تجاویز آنے تک بل کچھ وقت کے لیے روک لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی آر اے پاکستان کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی درخواست مان لی۔
ملاقات میں پی آر اے نے پیکا معاملے پر جے یو آئی کی مخالفت پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ کیساتھ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست بھی کی،۔ جے یو آئی کے سربراہ نے صدر زرداری کو بل پر فوری دستخط نہ کرتے ہوئے بعض شقوں پر اعتراض اور احتجاج بارے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے واضح کیا کہ ترمیمی بل کے معاملے پر وزیر داخلہ کے ساتھ پی آر اے پاکستان کی مشاورت بھی کرائی جائے گی۔ آزادی اظہار رائے کیلئے پی آر اے اپنا کردار جاری رکھے گی، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،
1 thought on “پیکا ترمیمی بل کیخلاف صحافیوں کا احتجاج ، صدر مملکت نے فوری طور پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی”