راولپنڈی: دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ۔ کرم کے علاقے دوگر میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے دوگر میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔ پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک ہو گئے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہداء میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔ شہید کیپٹن نعمان سلیم 24 سالہ میڈیکل آفیسر تھے جن کا تعلق ضلع میانوالی سے تھا۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد کو نہیں بخشا جائے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے "عزمِ استحکام” کے تحت آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے۔