ستمبر 17, 2025

Blog

اسلام آباد۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ عابد عباسی 

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی ، گورننگ باڈی ، ڈویژنل و ضلعی صدور کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال ، عمران خان کی رہائی اور آمدہ الیکشن کے حوالے پانچ گھنٹے تفصیلی مشاورت ہوئی ۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے سفیر کشمیر ، محسن کشمیر عمران خان کی فوری رہا کا مطالبہ کر دیا۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بنیادی عوامی حقوق کے مطالبات کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ۔

سردار عبد القیوم نیازی نے اپنی پارلیمانی پارٹی سمیت مراعات کے خاتمے کیلئے سب سے پہلے اپنی مراعات سرنڈر کرنے کی پیشکش کر دی۔ حکومت قانون سازی کرے،سب سے پہلے پی ٹی آئی حمایت کرے گی۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے اس بات پر زور دیا کی رات گئے مسلم لیگ نواز ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے اجلاس میں “سائفر “ دکھانے کے معاملے پر اعلی عدلیہ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے ۔

ا نہوں نے کہا ہے کہ  آزاد کشمیر کے موجودہ سیاسی بحران کی ذمہ دار حکومتی اتحادی تمام جماعتیں ہیں ، حکومت فلفور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرے اور ان کے ساتھ دستخط شدہ تین معاہدے اور پانچ نوٹی فکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائے۔حکومت گزشتہ چند روز سے ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تشدد کو پروان چڑھایا جائے گا جس کی پی ٹی آئی پر زور مذمت کرتی ہے اور ساتھ ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر زور دیتی ہے کہ وہ شر پسند عناصر پر نظر رکھے جو اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے پر امن تحریک کا سہارا لے رہے ہیں۔مہاجرین مقیم پاکستان کی سیٹیوں کے متعلق ہمارا نقطہ نظر بڑا واضح ہے کہ پاکستان مقیم مہاجرین کی سیٹیں آئینی ، قانونی ، معاشی ، انتظامی ، جمہوری ، عدالتی اور سب سے بڑھ کر مسئلہ کشمیر کے تناظر میں گریٹر ڈائیلاگ کا اہتمام کیا جائے۔چیف الیکشن کمیشنر کی عدم تعیناتی آئین کے ساتھ سنگین مذاق ، اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے فوری چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی جائے۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے ، پی ٹی آئی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، کسی صورت عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ عمران خان کی ہدایات اور ویژن کی روشنی میں عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ تمام تر صورتحال کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ، کسی صورت ریاست کو افراتفری کی طرف نہیں دھکیلنے دیں گے ، حکومت ہوش کے ناخن لے ، طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کیے جائیں ، عوام کی آواز کو طاقت کے زور پر نہیں دبایا جا سکتا ، آئندہ الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے فلفور غیر جانبدار الیکشن کمیشنر تعینات کیا جائے۔ عمران خان واحد مقبول ترین لیڈر ہیں ، وہیں پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ، انہیں بوگس کیسز سے بری کیا جائے اور ان کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ عمران خان کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ مکمل بند ہونا چاہئیے ، عمران خان ، بشری بی بی و دیگر کیساتھ جیل میں روا رکھے جانے والے سلوک کی مذمت کرتا ہوں۔

اجلاس میں قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق (ویڈیو لنک) ، سابق وزیر حکومت ، ممبر قانون ساز اسمبلی و سینئر نائب صدر حافظ حامد رضا ، سابق وزیر حکومت ، ممبر قانون ساز اسمبلی و سینئر نائب صدر غلام محی الدین دیوان ، چیف آرگنائزر چوہدری حمید پوٹھی ، سینئر نائب صدور چوہدری ظفر انور ، میاں شفیق جھاگوی ، جنرل سیکرٹری میر عتیق الرحمن ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عامر نذیر چوہدری ، نائب صدور نئیر ایوب ، سردار ارزش محمود ، توصیف عباسی ، ذیشان حیدر (ویڈیو لنک)  بشیر گورسی ، ڈاکٹر ظفر ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز عنصر پیرزادہ ، راجہ سبیل ، عمر شہزاد ، مرزا صادق جرال ، جوائنٹ سیکرٹریز عتیق ایڈووکیٹ سخاوت ، جاوید شاہد ایڈووکیٹ ، باسط قریشی ، عتیق سدوزئی ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن راجہ فرخ ممتاز ، چوہدری عارف ، ندیم نثار ، سیکرٹری مالیات ذوالفقار عباسی ،ڈویژنل صدور شاہد محمود ، ملک عنصر ، راجہ آفتاب اکرم (ویڈیو لنک) ، ضلعی صدور سید اظہر گیلانی ، سردار خطاب اعظم ، ملک نثار ، میاں اخلاق رسول ، چوہدری آصف ، اصغر ایڈووکیٹ ، عمران دلپزیر ، لیاقت گیلانی ، سائیں ذوالفقار (ویڈیو لنک) اور خواجہ شفیق (جنرل سیکرٹری ڈویژن مظفرآباد) نے شرکت کی۔اجلاس میں سردار نئیر ایوب کی والدہ اور امجد جلیل کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔