اسلام آباد
وفاقی حکومت نے یکم جولائی تک گیس کی نئی قیمتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی آئی ایم ایف کی ڈیڈ لائن پوری کرلی-اوگرا نےگیس کے گھریلو صارفین کے لیے فکسڈچارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا، پروٹیکٹڈ گھریلو گیس صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھاکر 600 روپےکردیے گئے ہیں۔
بغیر چولہا جلائے گیس کا 8 لاکھ روپے کا بل آ گیا!
نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے البتہ قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،نوٹفکیشن کےمطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیےفکسڈ چارجز میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم تک گیس استعمال کرنے والےصارفین کےفکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے ہوگئے ہیں جبکہ نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم سے زیادہ گیس استعمال کرنےوالےصارفین کےفکسڈ چارجز2 ہزارسے بڑھاکر 3 ہزار ہوگئے ہیں-۔
گیس صارفین پریشان،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں مزید 86 رپے مہنگا
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلک صارفین، پاورسیکٹر، انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تندور، کمرشل، کیپٹو، سی این جی، سیمنٹ، کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوئی، گیس کی نئی قیمتیوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا