
حتجاج میں مقامی جے کے ایل ایف قیادت کے علاوہ بڑی تعداد میں کشمیری امریکیوں بشمول بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔
نیویارک،،،،
امریکہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی 27 ستمبر بروز ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایک مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
زونل انفارمیشن آفس نیو یارک سے جاری امریکہ میں مقیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (نارتھ امریکہ) کے زونل صدر سردار امتیاز احمد خان کے ایک تازہ بیان کے مطابق بھارت کے خلاف یہ احتجاجی مظاہرہ "کشمیری کمیونٹی” کے بینر تلے اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے سامنے فرسٹ ایونیو گلی نمر 46 اور 47 کے درمیان منعقد ہوگا۔
سنٹرل انفارمیشن آفس سے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے لبریشن فرنٹ کی قیادت کی طرف سے امریکہ میں مقیم کشمیری ڈائسپورا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے بیان میں نہ صرف اس اقدام کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ امریکہ میں مقیم کشمیریوں سے بھی مجوزہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کو بچائیں
ترجمان نے مزید کہا کہ صدر لبریشن فرنٹ (نارتھ امریکہ) امتیاز خان سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق امریکہ میں مقیم کشمیری ڈائسپورا نے نیلسن منڈیلا کی قیادت میں جنوبی افریکہ کی تحریک آزادی سے متاثر ہوکر فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر قید کشمیری آزادی پسند سیاسی رہنما و چیئرمین لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک، علامتی طور پر اپنی عدم موجودگی میں، اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔
مزید تفصیلات کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ یہ احتجاجی مظاہرہ ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے ہوں گے۔
بیان کے مطابق احتجاجی مظاہرے کا مقصد بین الاقوامی برادری پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ جموں کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو پوری ریاست جموں کشمیر کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مدد کرے۔
یاسین ملک، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار کے ہاتھوں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، سمیت بھارت کی جیلوں میں قید دیگر آزادی پسند کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ، مظاہرین عالمی برادری بالخصوص عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیں گے کہ وہ ریاست جموں کشمیر کے مقبول ترین آزادی پسند سیاسی رہنما یاسین ملک کی قیمتی جان بچانے میں اپنا کردار ادا کریں، جنہیں فرضی، من گھڑت اور سیاسی عناد پر دائر مقدمات کی پاداش میں پہلے عمر قید اور اب بھارت سرکار اپنی عدالتوں کے زریعے سزائے موت دینے پر تلی ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ قومی آزادی کی تحریک کے بہترین مفاد میں لبریشن فرنٹ (نارتھ امریکہ) نیویارک میں کشمیری ڈائسپورا کو اعتماد میں لیتے ہوئے اس تاریخی مشترکہ احتجاجی مظاہرے کے انعقاد میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔