
پوٹھو ہار کو صوبہ بنانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
اسلام آباد ۔۔۔پاکستان اعوان کونسل نے صوبہ پوٹھوہار بنانے کے مطالبے کی حمایت کر دی ہے ۔ پاکستان اعوان کونسل کے بانی صدر اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک کی تحریک صوبہ پوٹھوہار کے کنوینر زاہد ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پوٹھوہار کو صوبہ بنانے کے مطالبہ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے
مصطفی ملک جو وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن بھی ہیں، نے زاہد ملک کو تحریک صوبہ پوٹھوہار شروع کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ پوٹھوہار کی تعمیر و ترقی اور یہاں کے عوام کے حقوق کے لیے انتظامی بنیادوں پر صوبہ کا قیام درست سمت میں درست قدم ہے۔وفاقی دارالحکومت کے باشندے ہونے کے باوجود پوٹھوہار کے عوام بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں، دونوں راہنماؤں نے انتظامی بنیادوں پر پوٹھوہار صوبے کی تشکیل کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ زاہد ملک نے مصطفی ملک کو سینیئر سیاستدان محمد علی درانی اور دیگر شخصیات سے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا