نہ لڑائی نہ جھگڑا ، نہ دھاندلی نہ ہی دھاندلی کے الزامات ۔۔۔ سپرپاور امریکہ میں صدارتی الیکشن میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مدیان مار لیا ۔۔۔

0

امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کے بعد نتائج کا عمل تاحال جاری ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کم از کم مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے ہیں۔ متعدد ریاستوں انڈیانا، کینٹکی، جیارجیا، اوہائیو، ورجینیا اور کیرولینا میں پولنگ مکمل ہوچکی ہے اور ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک کے نتائج کے مطابق ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ ان کی مدمقابل کملا ہیرس 226 ووٹوں کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔
نتائج کی تازہ صورت حال کے مطابق ٹرمپ جلد ہی اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے جب کہ کملا ہیرس نے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ انتخابی نتائج کے حوالے سے آج شام اپنا بیان جاری کریں گی۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اہم ریاستوں نارتھ کیرولائنا، جیارجیا اور پنسلوانیا میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جسے ٹرمپ کے حق میں بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ تینوں ریاستوں کو سوئنگ اسٹیٹ مانا جاتا ہے، جن کے نتائج مجموعی رزلٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے ورجینیا میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یاد رہے کہ 2020ء میں بھی یہاں سے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کامیاب ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.