جا ،۔۔ ہم نہیں کھیلیں گے
اسلام آباد ۔۔۔
پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 15 فروری کو بھارت سے میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں گی۔
ذرائع کے مطابق سری لنکن صدر کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ اعلامیےکے مطابق سری لنکن صدر نے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں ہونے والا پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔
دوسری طرف بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی اعلامیہ جاری کردیا ۔ اعلامیہ میں کے مطابق بنگلہ دیشی بورڈ نے درخواست کی ہے کہ پاکستان 15فروری کو بھارت کے ساتھ میچ کھیلے،بی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی کرکٹ نظام کے مفاد میں ہوگا۔ بنگلہ دیش بورڈ نے پی سی بی، آئی سی سی اور تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔بورڈ نے مشکل صورتحال پر قابو پانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
بی سی بی صدر امین الاسلام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پاکستانی کرکٹرز کی اسپورٹس مین شپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کی بھرپور حمایت کو برادرانہ تعلقات کی مثال ہے بنگلہ دیشی وفد کے دورۂ پاکستان کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ تعاون مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے
یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ 15 فروری کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا
بنگلہ دیش کو آئندہ میزبانی دینے کا فیصلہ
آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ 2026 پر مثبت اور تعمیری مذاکرات مکمل ہوگئے ۔۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی عدم شرکت پر افسوس، مگر بی سی بی پر کوئی جرمانہ یا پابندی عائد نہیں ہوگی،آئی سی سی نے بنگلہ دیش بورڈ کو مکمل رکن کی حیثیت سے اہم شراکت دار قرار دے دیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کو 2028 سے 2031 کے درمیان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ بی سی بی کو آئی سی سی کے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی سے رجوع کرنے کا حق برقرار رہے گا۔جنوبی ایشیا میں کرکٹ کے مستقبل کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے