تحریر ۔۔۔ شہزاد چوہدری

ابھی ابھی ایک بھائی کی پوسٹ دیکھی کہ عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے ہیں۔وہ ایک جینوئن لیڈر تھے۔بلکہ وہ ایک انٹلیکچول تھے۔دانشور کہنے سے مزہ نہیں آیا۔وہ انٹلیکچول تھے۔وہ ایک تھنک ٹینک تھے۔وہ ایک چلتا پھرتا کشمیر تھے۔ان کا لباس ان کی سوچ ان کا وژن،ان کا کھانا پینا،اٹھنا بیٹھنا کشمیر تھا۔ان کا اوڑھنا بچھونا کشمیر تھا۔ہمارے بچپن میں کبھی کبھی وہ پی ٹی وی پہ نظر آجاتے تھے۔لیکن اب وہ ہم سے اور شاید ہم ان سے ناراض تھے۔ہم ہر اس شخص سے ناراض ہوجاتے ہیں جو ہماری انگلی پکڑ کر نہیں چلتا یا جو ہماری آنکھ کا اشارہ نہیں سمجھتا۔۔۔ہم کبھی کبھی خوش فہمیوں کے سمندر میں غوطے لگانا شروع کردیتے ہیں اور کبھی کبھی غلط فہمیاں ہمیں گھیر لیتی ہیں۔
بدگمانیاں تو ہمیں جنات کی طرح چمٹی ہوئی ہیں۔ہم وقت کے ساتھ ساتھ نہ چلتے ہیں اور نہ چلنے والوں کو چلنے دیتے ہیں۔
سچ پوچھیں تو بڑے لوگ آہستہ آہستہ ہماری دنیا سے جارھے ہیں۔جینوئن لوگ کم ہوتے جارھے ہیں۔اور جو پیدا ہورھے ہیں وہ اس سطح کے نہیں ہیں جو ہمارے آباء تھے ہمارے بڑے تھے۔عبدالغنی بٹ کو بھی میں نے جان بوجھ کے بٹ لکھا ہے کہ میرے جس دوست کی وال سے مجھے پتہ چلا ہے کہ وہ انتقال کرگئے ہیں اس نے بھی بٹ ہی لکھا تھا۔لیکن حقیقت میں میرا ان سے تعارف عبدالغنی بھٹ کا ہے۔۔۔جب کبھی حریت کانفرنس ایک توانا آواز تھی اس وقت عبدالغنی بھٹ کی آواز بھی اس میں شامل تھی۔۔۔
مجھے دلی طور پہ بہت دکھ ہوا ۔۔۔ایک بہت بڑا کشمیری لیڈر آج کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھتے دیکھتے فوت ہوگیا۔۔۔بلکہ میں بھی ایوریج بات کرگیا،امت مسلمہ کا ایک بڑا لیڈر اور اس خطے کا ایک بڑا قائد اس دنیا سے چلا گیا۔۔۔عبدالغنی بھٹ بظاہر مرگیا۔لیکن وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رھے گا۔۔۔ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رھے گی۔۔۔وہ ایک شخص نہیں ایک داستان تھے ایک تاریخ تھے۔۔۔وہ چلتا پھرتا کشمیر تھے۔
لیکن افسوس وہ ہم سے ناراض تھے۔
اور افسوس کہ ہم نے انھیں راضی نہ کیا۔۔۔اور افسوس کہ ہم اچھے اور پیارے دوست کھوتے چلے جارھے ہیں۔۔۔۔
یہ ایک المیہ ہے۔۔۔
جس کا ہماری بڑی کاز کو نقصان پہنچ رھا ہے اور مزید پہنچے گا۔۔۔
اللہ تعالیٰ عبدالغنی بھٹ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء کرے۔۔
کاش ہم ان کے جنازہ میں شرکت کرسکتے۔۔۔
کاش ہم اسلام آباد میں ان کے غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کرسکتے۔۔۔
کاش ہم ان کی یاد میں کسی شاہراہ کا نام رکھ دیں!!! کاش ہم ان کی یاد میں ایک قومی سطح کا سیمینار منعقد کرسکیں۔۔!!!!
کاش میرے یہ الفاظ کاش کے بغیر ہوں۔۔۔اور ہم یہ سب حقیقت میں کرسکیں۔۔۔کاش۔۔۔