
حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ
سری نگر ۔۔۔
کشمیر کے سیںئر حریت رہنما اور آزاد کشمیر کے متوالے عبدالغنی بٹ اللہ کو پیارے ہوگئے ۔ پروفیسر عبدالغنی بٹ سوپور میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے ۔ پروفیسر بٹ ایم یو ایف کے بانی رہنماتھے اور سب سے سینئر حریت رہنماوں میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ وہ پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے متحرک رہے ۔ کشمیر کی ایک توانا اور بے باک آواز، جہدِ آزادی کے نڈر علمبردارتھے ۔
پروفیسر عبدالغنی بٹ ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے لیے وقف کر دیا۔ ان کی بصیرت، علم و حکمت، اور غیر متزلزل عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پروفیسر عبدالغنی بٹ نہ صرف ایک عظیم رہنما تھے بلکہ ایک فکری رہبر بھی تھے جن کی گفتگو اور تحریر کشمیری قوم کے لیے روشنی کا مینار تھیں۔ ان کی جدوجہد تاریخِ کشمیر کا سنہرا باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور کشمیری عوام کو ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا کرے۔