Blog

 

اسلام آباد ۔۔ مقصود منتظر

بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے ابھرتے اداکاروں اور اداکاروں کو ینگ ایج میں ہی ۔۔ موت کا کانٹا۔۔ کیوں لگتا ہے؟ یہ سوال فلمی دنیا میں ہلچل مچارہاہے ۔ کانٹا لگا گرل شیفالی جری والا کی اچانک موت کے بعد ایک بار پھر افواہیں گردش کرنے لگیں، ستارے چمکتے ہی کیوں ڈوب جاتے ہیں ۔ پرانا سوال پھر جواب طلب کرنے لگا ۔

اداکار اور ماڈل شیفالی زری والا کا آج 42سال کی عمر میں انتقال ہوگیا

کانٹا لگا گانے سے مشہور ہونے والی اور بگ باس تیرہ کا حصہ بننے والی شیفالی جری والا کا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ بالکل سدھارتھ شکلا کی طرح۔ ان کے موت کے بعد فلمی دنیا سمیت پورے بھارت میں یہ سوال دہرایا جارہا ہے کہ آخر کیوں کیئریر کے عروج پر جوانی میں ہی یہ لوگ موت کا نوالہ بن جاتے ہیں ۔

اداکارہ شیفالی زری والا کی حرکت قلب بند ہونے سے موت کی خبر نے سب کو چونکا دیا ہے۔ وہ صرف 42 سال کی تھیں اور انتہائی فٹ تھیں۔ اگرچہ ابھی تک اس کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں چانک دل کا دورہ پڑا۔

شیفالی جری والا کا ہارٹ اٹیک سے موت کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ اس سے قبل پچھلے پانچ سال میں کئی نوجوان اداکار اور اداکارائیں اس طرح موت کی وادی میں چلے گئے ۔

سدھارتھ کی موت

سدھارتھ شکلا کی موت دوہزار اکیس میں واقعہ ہوئی ۔ وہ  بگ باس جیتنے والے انڈین ٹیلی وژن کے نوجوان اداکار تھا۔ شکلا کی عمر محض چالیس سال تھی ۔ اس کی موت بھی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی ۔

سوشان سنگھ راجپور کی خود کشی

ایک اور نوجوان اداکار سوشان سنگھ راجپور نے بھی کیئریر کے عروج  پر خود کشی کی تھی ۔ سنگھ کی موت کے بعد بھی بالی ووڈ میں چمہ گوئیاں ہوئیں تھیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس واقعہ پر بھی گرد بیٹھ گئی ۔۔  سوشان نے فلم پی کے میں سرفراز کا کردار اداکیا تھا جس میں اسے کافی شہرت ملی تھی اور اس کے بعد فلموں کی لائن لگ گئی تھی لیکن اسی دوران موت نے بلالیا ۔۔۔

ملائیکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

اداکارہ شوبیتھا شوانا کی خود کشی

 اسی طرح ساؤتھ انڈین فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ شوبیتھا شوانا نےبھی مبینہ طور پر خودکشی کی تھی ۔30 سالہ شوبیتھا شوانا معروف کنڑ اداکارہ تھیں جو کہ فلم اور ڈرامہ دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔اداکارہ حیدرآباد میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھی

بالی ووڈ کے ستارے چکمتے ہی کیوں ڈوب جاتے ہیں ؟

تونیشا شرما کی لاش

دوہزار بائیس میں بیس سالہ  اداکارہ تونیشا شرما ایک شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی مردہ پائی گئی تھیں۔ ان کی لاش واش روم میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔

اداکارہ  اکانشا ڈوبے کی خود کشی

بھوجپوری فلموں کی ابھرتی  اداکارہ  اکانشا ڈوبے نے بھی مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ اپنے ہاتھوں سے اس دن کیا جب ان کا نیا گانا ریلیز ہوا تھا۔

بھارت کی فلم انڈسٹری نے ابھرتے ستاروں کو یوں اچانک ڈوبنے پران کے مداح صدمے میں تو آتے ہیں اور یہ سوال بھی پوچھتے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ عروج پر پہنچنے ہیں یہ لوگ خود کشیاں کرتے ہیں یا ہاٹ اٹیک سے مرجاتے ہیں ۔

سوشل میڈیاپر صارفین کہتے ہیں یقیناً لوگ ہر روز مرتے ہیں لیکن جب آپ نے کسی صحت مند اور دل والے کو اس طرح جاتے دیکھا ہے تو یہ آپ کے اندر ایک خوفناک احساس چھوڑ دیتا ہے۔ نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات کا یہ بڑھتا ہوا رجحان خوفناک  اور چونکا دینے والا ہوتا جا رہا ہے۔۔۔!