اپوزیشن کی گرینڈ کانفرنس
اسلام آباد ۔۔۔ شیراز احمد شیرازی
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دو روزہ قومی کانفرنس میں دو شرکاء نے ایک لاکھ پچاس ہزار کا منرل واٹر پی لیا ۔ کانفرنس کے شرکا نے دبا کر کافی بھی پی ۔ مجموعی طور پر کانفرنس پر کتنا خرچہ ہوا ۔ ساری تفصیلات سامنے آگئیں۔

365 نیوز کے رپورٹر شیراز احمد شیرازی کی رپورٹ کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں ہونے والی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دو روزہ کانفرنس کا موضوع آئین کا تحفظ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی تھا ۔ اس دوران اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماوں نے شرکت کی ۔
https://x.com/Sherazi_Silmian/status/2002781977590784133
کے پی کے ہاوس میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس پر 29 لاکھ 35 ہزار خرچہ آیا۔ اس قومی کانفرنس کیلئے 4 لاکھ پر مارکی ٹینٹ کرایے پر لیا گیا ۔ اس دوران دو دونوں میں کانفرنس کے شرکاء صرف 1 لاکھ پچاس ہزار کا منرل واٹر پی گئے۔
کانفرنس میں 9 لاکھ 60 ہزار کا کھانا کانفرنس کے شرکاء کھا گئے۔ کیٹرنگ کی مد میں 6 لاکھ 40 ہزار دوپے لگائے گئے۔ کانفرنس کے لئے 2 لاکھ پچاس ہزار کے ہیٹرز لگائے گئے۔ جنریٹرز پر 50 ہزار کا خرچہ آیا۔ کانفرنس کے شرکاء 1 لاکھ 60 ہزار کی کافی پی گئے۔ کانفرنس کیلئے لگائے گئے ٹیبل کرسیوں پر 1 لاکھ 50 ہزار کا خرچہ آیا۔ راونڈ ٹیبل کرسیوں کے مد میں انتظامیہ سے 1 لاکھ روپے لئے گئے۔۔کانفرنس کیلئے 75 ہزار کے صوفے منگوائے گئے۔