
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نو مئی کی رات کو پاکستان پر بھارت پر بڑا حملہ کیا اس سے دو دن پہلے پاکستان نے ہمارے تین رافیل بھی گرکر تباہ کیے ۔ ہم نے بھی بھرپور جواب دیا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے بتایا تھا کہ پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرے گا،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کرکے بتایا تھا کہ اگر ہم نے کچھ باتیں نہیں مانیں تو پاکستان بڑا حملہ کرے گا۔
بھارتی وزیر اعظم مودی کو پے درپے ناکامیوں کا سامنا
پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے بعد ہونے والی جنگ بندی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا تو اُس وقت وہ اُس کمرے میں ہی موجود تھے۔
جے شنکر نے مزید کہا کہ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عندیہ دیا کہ انڈیا بھی جواب دے گا۔ اُس رات پاکستان نے بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔ ہم نے فوری جوابی کارروائی کی۔