
جمہوریہ خالصتان کا پہلا سفارتخانہ
دنیا میں ایک اور ملک کا اضافہ ہونے جارہا ہے جس کا باقاعدہ طورپر پہلا سفارتخانہ بھی کھل گیا ہے ۔ کینیڈا میں سکھ کیمونٹی نے ری پبلک آف خالصتان کے نام سے اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کردیا ہے ۔
یہ سفارت خانہ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں کھل گیا ۔ یہاں واقع گرو نانک سکھ گوردوارہ اور کالعدم خالصتانی تنظیم ایس ایف جے(سکھ فار جسٹس)نے خالصتان ایمبیسی کھول دی ہے ۔ یہ دفتر گرودوارہ کے صحن میں بنائے گئے کمیونٹی سینٹر میں قائم کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس سفارت خانے کے لیے کینیڈا اور امریکہ سے چندہ اکٹھا کیا گیا تھا۔ حال ہی میں حکومت نے اس عمارت میں لفٹ لگانے کے لیے 1,50,000 ڈالر (تقریبا 90 لاکھ روپے)کی امداد دی تھی۔
https://www.facebook.com/share/v/1BL7g5foo7/
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارت سے آزادی چاہنے والے خالصتانی گروپ نے اس طرح کی سرگرمی انجام دی ہو۔ 1980 کی دہائی میں، جگجیت سنگھ چوہان، جو خود کوخالصتان کا صدر کہتے تھے، نے ایکواڈور میں بھی خالصتان سفارت خانہ کھولا تھا۔۔۔
انٹرنیشنل امور کے ماہرین خالصتان کے اس اقدام کو بھارت کیلئے پریشان کن قرار دیتے ہیں کیونکہ اس سے پہلے خالصتان تحریک سے جڑے سکھ رہنما کئی ممالک میں بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کراچکے ہیں ۔ سفارتخانے کے قیام اور اس میں سرگرمیوں سے مودی سرکاری کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔