
سرائے عالمگیر ۔۔ پاکستانی نوجوان محمد علی نے پولینڈ کی دوشیزہ کا دل جیت لیا ۔ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔
پولینڈ سے تعلق رکھنے والی لڑکی “ایلیسیا نے فیس بک پر پاکستانی نوجوان محمد علی حسن سے دوستی کے بعد پاکستان آ کر اس سے شادی کر لی۔
پاکستانی نوجوان سے محبت نے امریکی خاتون کو مینڈی سے ذلیخا بنا دیا
ایلیسیا اور محمد علی حسن کی دوستی فیس بک پر شروع ہوئی جو وقت کے ساتھ گہری ہوتی چلی گئی۔ بالآخر ایلیسیا پاکستان آئی اور سرائے عالمگیر میں محمد علی حسن سے باقاعدہ نکاح کر کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی۔
شادی کے بعد ایلیسیا کچھ دن پاکستان میں قیام پذیر رہی، جہاں اسے پاکستانی ثقافت اور مہمان نوازی کا خوبصورت تجربہ حاصل ہوا۔ بعد ازاں وہ واپس پولینڈ چلی گئی۔