
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت خارجہ نے قومی شناخت کی تصدیق کے منتظر اوورسیز پاکستانیوں کے مسئلے کا نوٹس لے لیا۔۔ قائمہ کمیٹی نے قومی شناخت کی تصدیق کی زیر التواء درخواستوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔۔۔
ذرائع کے مطابق تین ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی درخواستیں گزشتہ ایک سال سے وزارت داخلہ کے پاس زیر التوا ہیں۔۔
وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے اینٹیلجنس بیورو (آئی بی) کے پاس بھی اوورسیز پاکستانیوں کی دو ہزارسے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق قومی شناخت کیسز کی تصدیق میں سست روی سے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ گزشتہ ہفتے برسلز میں اوور سیز پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سامنے معاملہ اٹھایا جس پر فیلڈ مارشل نے مسائل ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کے احکام جاری کیے تھے۔