
تھانہ سٹی پولیس نے راولپنڈی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر عتیقہ نواز المعروف "مرشد" کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے راولپنڈی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر عتیقہ نواز المعروف "مرشد” کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
اطلاع پر راولپنڈی روڈ پر لیڈی پولیس کانسٹیبل کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمہ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔
پولیس نے خاتون ملزمہ کے قبضہ سے 1050 گرام آئس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز تھانہ سٹی پولیس نے محلہ کاظم آباد میں ریڈ کے دوران غلام صغری بی بی المعروف تانیہ شاہ نامی خاتون ملزمہ کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا۔
ایک سال قبل، 24 اگست 2024ء کو عتیقہ نواز اور ان کے ساتھ گاڑی میں موجود حافظ محمد صغیر کو محکمہ ایکسائز پشاور نے پشاور کے قریب موٹروے سے گرفتار کیا تھا۔ گاڑی سے ساڑھے چودہ کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔
ملزمہ عتیقہ نواز وہ گاڑی خود چلا رہی تھی۔ محکمہ ایکسائز پشاور نے وہ گاڑی بھی ضبط کر لی تھی۔ ملزمہ عتیقہ نواز وہ گاڑی چکوال میں راولپنڈی روڈ پر واقع ایک رینٹ اے کار سے کرایہ پر لے کر گئی تھی۔
گاڑی ضبط ہونے کے بعد ملزمہ عتیقہ نواز کے گھر نامعلوم افراد نے فائرنگ بھی کی تھی۔ چرس برآمدگی کے اس مقدمہ میں ملزمہ عتیقہ جلد ضمانت پر رہا ہوگئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ عتیقہ نواز خود گاڑی چلاتی ہیں اور عورت ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات کی ترسیل کا دھندہ کرتی ہیں۔
اس سے قبل عتیقہ نواز پر ایک شخص کو گاڑی میں اغوا کرنے کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔
دوسری طرف شاہ سید بلہو سے تعلق رکھنے والی ملزمہ غلام صغری المعروف تانیہ شاہ اس سے قبل بھی کئی دفعہ منشیات فروشی اور قحبہ خانہ چلانے کے الزامات میں گرفتار ہو چکی ہے۔