خواجہ آصف کا بیان، دفتر خارجہ کی وضاحت اور شمع جونیجو کا ردعمل
سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ خاتون کو ان کے پیچھے بٹھانے کا اختیار دفتر خارجہ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کے ساتھ ان کا ساٹھ سال سے جذباتی لگاؤ اور کمٹمنٹ ہے۔
دوسری جانب دفتر خارجہ کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے کہ شمع جونیجو کو پاکستانی وفد میں شامل کرنے کی اجازت نہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے دی۔
اس معاملے پر شمع جونیجو نے تحریک انصاف کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما ان پر صیہونیت نواز ہونے کا الزام لگا رہے ہیں، حالانکہ وہ گزشتہ دو برس سے نیتن یاہو کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتی آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ان سے خوفزدہ ہوکر منفی مہم چلا رہی ہے۔