وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ یمن کی راس العیسی بندرگاہ پر اسرائیلی ڈرون حملے کے بعد حوثیوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کو بحفاظت رہا کرا لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ یمن کی راس العیسی بندرگاہ پر اسرائیلی ڈرون حملے کے بعد حوثیوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کو بحفاظت رہا کرا لیا گیا ہے۔
محسن نقوی کے مطابق ٹینکر میں کیپٹن مختار اکبر سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شہری سوار تھے۔ حملے کے نتیجے میں ایک ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی جسے عملے نے اپنی کوششوں سے بجھا دیا۔ تاہم حوثی کشتیوں نے ٹینکر کو روک کر عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی ممکن بنانے کے لیے سیکرٹری داخلہ خرم آغا، وزارت داخلہ کے حکام، عمان میں پاکستانی سفیر نوید بخاری اور ان کی ٹیم، سعودی عرب کے رفقائے کار اور پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے غیر معمولی حالات میں دن رات محنت کی، جس پر وہ تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
ایران اسرائیل کی فوری جنگ بندی ناگزیر ہے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ حوثیوں نے ٹینکر اور عملے کو رہا کر دیا ہے اور اب جہاز یمن کی سمندری حدود سے باہر جا چکا ہے۔
ادھر ذرائع کے مطابق اس قافلے کی قیادت سینیٹر مشتاق احمد کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل کی جانب سے پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے قافلوں پر حملوں کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔