روزنامہ'' معراج ''کے 20 سالہ کامیاب اشاعتی سفر مکمل ہونے پر کوٹلی کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
کوٹلی ۔۔۔ رپورٹ ۔ محمد فاروق گوہر
دی مائنڈ ڈاٹ پی کے
آزاد کشمیر کے معروف اخبار روزنامہ” معراج ”کے 20 سالہ کامیاب اشاعتی سفر مکمل ہونے پر کوٹلی کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی، صحافتی اور ادبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور روزنامہ معراج کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں ملک نثار صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع کوٹلی ، چوہدری عبدالوحید رضا ایڈووکیٹ امیدوار اسمبلی مسلم لیگ( ن)،آزادجموں کشمیر یونین اف جرنلسٹس کے مرکزی صدر راجہ نثار احمد خان ،سابق صدراے کے این ایس و چیف ایڈیٹرروزنامہ صدائے چنارامجد چوہدری، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرکوٹلی شوکت ملک ،چیف ایڈیٹر دی کوٹلینز،فریڈم پوسٹ شہزاد احمد راٹھور ، چوہدری ظہیر عباس ،سید طارق ترمذی ،معروف کاروباری شخصیت ملک حمید،سابق جنرل سیکرٹری آزادکشمیر یوتھ آلائنس عاصم جاوید چوہدری،سماجی شخصیت ڈاکٹر افتخار احمد ملک سمیت سیاسی سماجی علمی،ادبی وصحافتی شخصیات نے شرکت کی ۔جبکہ انجمن تاجران ضلع کوٹلی کے صدر ملک یعقوب ،سابق ڈین کوٹلی یونیورسٹی ڈاکٹر مشتاق ساجدنے انتہائی اہم مصروفیات کی بناء پر بذریعہ فون اخبار کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی نیک خوایشات کا اظہار کیا۔
انتہائی تقریب کے دوران شرکاء نے کیک کاٹا اور روزنامہ” معراج” کی صحافتی جدوجہد، غیر جانبدارانہ رپورٹنگ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کردار کو سراہا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ روزنامہ ”معراج” گزشتہ دو دہائیوں سے سچائی اور دیانتداری کے ساتھ صحافت کے میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے، جو قابلِ تقلید ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کوٹلی، شوکت ملک نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روزنامہ معراج کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت معاشرے کی مثبت رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور روزنامہ معراج اس روایت کو بخوبی نبھا رہا ہے۔مزید برآں، چیف ایڈیٹر نثار احمد صائم اور ریزیڈنٹ ایڈیٹر اخلاق نقوی سمیت تمام میڈیا ٹیم کو ان کی شاندار قیادت اور کامیابیوں پر خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی گئی۔
مختلف سیاسی و سماجی رہنماں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ” معراج” نے ہمیشہ عوام کی آواز بن کر مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، صحافت کی بہتری اور روزنامہ معراج کی مزید کامیابی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔