کسی نے ایڈونچر کیا تو جواب پہلے سے سخت ہو گا،آرمی چیف
حکومت پٹرول ، لوڈ شیڈنگ ، سولر ، کاٹیج انڈسٹری پر توجہ دے ۔ جنگ روکنے کے ساتھ ہی ایران سے گیس پائیپ لائن کا کام شروع ھونا چاھیئے اور سستا تیل بھی ۔سید ندیم منصور
اسلام آباد،دی مائنڈ ڈاٹ پی کے

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کارپوریٹ ممبرسید ندیم منصور نے کہا کہ الحمدوللہ فیلڈ مارشل کی ماہرانہ حکمت عملی کی وجہ سے آج پوری دنیا کی حکومتیں عاصم منیر اور عاصم منیر کہتے پھر رھے ھیں ۔ ساتھ ساتھ پرائم منسٹر اور ڈپٹی پرائم منسٹر کی کوششیں بھی جاری ھیں۔ ھماری فوجی اور پولیٹیکل لیڈرشپ کو سب مان گئے ھیں ۔
اور اب وہ وقت آ چکا ھے کہ وزیر اعظم کو ساتھ ساتھ اپنے ملک کے اندرونی حالات کے بارے میں ڈیل کر لینی چاھیئے ۔ ابھی گرمیاں شروع نہی ھوئیں اور لوڈ شیڈنگ شروع ھے ۔ کاروبار بند ھو رھے ھیں اور پھر حکومت کہتی ھے کہ تاجر تین سال میں اربوں روپے ملک سے باہر لے گئے ھیں ۔ اگر حکومت کو پتہ ھے تو نام لے کر بتلائے تاکہ جب وہ پیسے واپس لائیں تو وہ ہی ھوں نا کہ پھر کئ دوسرے لوگ اپنی بلیک منی کو اس طرح وائیٹ کروا لیں ۔
دوسری بات یہ کہ کاروبار جب 8 بجے بند ھوں ، سخت جرمانے ، پابندیاں ، لوڈ شیڈنگ ، انٹرنیشنل مارکیٹس کا وقت رات گیارہ بجے شروع ھو، بجلی مہنگی، پٹرول مہنگا ، ٹیکس کی اور لیویز کی بھرمار وغیرہ کے ساتھ کیسے کاروبار ھو سکتا ھے ۔ حکومت اگر چاھے تو ہر طریقے سے IPPs کو ایک سال کے لیئے معوطل کرے اور مہنگائ کو کم کرے ۔
ھمیں امید ھے کہ پرائم منسٹر چیمبرز کی قیادت سے ملیں گے اور اسی وقت فیصلہ کریں گے جیسے پٹرول کی قیمت رات کو بڑھتی ھے ۔ مزید ایسے حالات میں انویسٹرز کیسے ائے گا ۔ انویسٹر سوشل میڈیا یا کہنے سے نہی آتا وہ حقیقت میں سروے کر کے فیصلہ کرتا ھے ۔ باقی تاجر برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ھے ۔ آپ قدم بڑھاؤ ھم آپ کے ساتھ ھیں ۔