را کیلئے کام کرنے والے تین افراد گرفتار
اسلام آباد ۔۔۔ دی مائنڈڈاٹ پی کے
پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے جاسوسی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے خواتین اور رقم کا لالچ دے کر حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے پر آمادہ کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ رقوم ایزی پیسہ، کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جاتی رہیں، جبکہ ملزمان بھارتی خفیہ نیٹ ورک سے منسلک افراد سے مسلسل رابطے میں تھے۔
ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت مختلف ہتھکنڈوں، بشمول ہنی ٹریپ اور مالی لالچ کے ذریعے شہریوں کو استعمال کر رہا ہے، جبکہ عوام کو سوشل میڈیا پر حساس نوعیت کی سرگرمیوں میں انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔