مظفرآباد: جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی صدر خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے پارٹی دستور کے تحت ڈپٹی سیکرٹری جنرل خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ کو مرکزی سیکرٹری جنرل تعینات کر دیا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ تقرری سابق سیکرٹری جنرل افتخار احمد مغل کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے فوری بعد عمل میں آئی۔ نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ افتخار احمد مغل کے جماعت چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی ان کی بنیادی رکنیت ختم ہو گئی ہے۔ اب ان کا جموں کشمیر لبریشن لیگ سے کوئی تعلق نہیں اور جماعت ان کے کسی قول، فعل یا معاملے کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
پریس ریلیز کے مطابق اب جماعت کے سیکرٹری جنرل کے تمام امور اور اختیارات کی زمہ داری خلیق الرحمن سیفی ایڈوکیٹ سونپ دی گئی ہیں