اسلام آباد :سال دو ہزار بائیس 23میں 58ہزار بچے سکول نہیں جا سکے

0

سال 2022-23 میں اسلام آباد میں پرائمری کلاس 1 سے 5 تک کی تعداد 58 ہزار 4 سو 8 تھی، سال 2022-23 میں کلاس 1 سے پانچ تک 29 ہزار 604 بچے جبکہ 28 ہزار 804 بچیاں سکول نہیں گئیں ۔۔اسی طرح مڈل کلاس چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے 12 ہزار 9 سو 42 بچے سکول نہیں گئے۔ ان بچوں میں 2 ہزار 6 سو 36 بچے جبکہ 1 ہزار 7 سو 42 بچیاں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سال 2022-23 میں اسلام آباد میں ہائیر سیکنڈری کلاسز نہم سے بارہویں جماعت تک 2 ہزار 1 سو 23 بچے سکول نہیں گئے، ان بچوں 12 سو 33 بچے جبکہ 8 سو 90 بچیاں شامل ہیں ۔حکومت کی طرف سے اقدامات بھی دیکھنے کو آئے ،2023-24 میں حکومت نے رسمی اور غیر رسمی 72 ہزار طالب علموں کو داخلہ دیا۔۔ حکومت نے این جی اوز کے ذریعے  3400 طالب علموں کو داخلے دئے۔۔ اسلام آباد میں 50 اسکول شام کے شفٹ میں چلائے جارہے ہیں ۔ شام شفٹ کے سکول میں 7 ہزار 5 سو طلبا کو داخلہ دیا گیا۔ اگست 2024 سے اسلام آباد کے 200 سکول کے 57 ہزار طلباء مفت کھانے کے پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.