
وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت تمام عارضی آسامیاں ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا ۔ وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ کا فیصلہ تمام وزارتوں اورڈویژنز کو بھجوادیا۔ وزارت کے مطابق تمام عارضی اور ہنگامی آسامیوں کوختم کیا جائے۔ پالیسی کے تحت نائب قاصد، سیکورٹی گارڈ، مالی اور خاکروب کی آسامیاں ختم ہوں گی ۔ سینٹری ورکرز،کارپنٹر، الیکڑیشن پلمبر کی آسامیاں بھی ختم کی جائیں گی،ان آسامیوں کے لیے نئی بھرتیوں پربھی پابندی ہوگی۔
وفاقی اداروں میں کلیننگ، پلمبنگ اور باغبانی کا شعبہ آوٹ سورس کیا جائےگا جبکہ وزارتوں، ڈویژنز،ادروں میں خالی آسامیوں کو ڈائینگ پوسٹس تصور کیاجائےگا