آئندہ سال حج کے اخراجات10لاکھ 65ہزار تک ہوں گے

0

آئندہ سال ایک لاکھ اناسی ہزارپاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔۔۔ طویل دورانیہ 42 دن جبکہ مختصر دورانیہ 25 روز پر محیط ہوگا

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی ۔  خواہش مندوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔گزشتہ برس اور آئندہ سال کی پالیسی میں صرف انیس بیس کا فرق  ہے ۔۔۔

پچھلے سال ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی تھی ۔۔ آئندہ سال کیلئے بھی یہی کوٹہ مقرر۔۔۔ حج پیکیج میں بھی تقریبا برابر ۔۔۔

نئی پالیسی کے تحت سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔ گزشتہ سال بھی عازمین تقریبا یہی رقم ادا کرنا پڑی تھی ۔۔۔ حج پیکیج میں اضافہ نہ ہونے پرعوام کا اظہار مسرت ۔۔

پالیسی کے تحت حج کوٹا گورنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا۔۔۔

‎طویل دورانیے کا حج 38 سے 42 اور مختصر دورانیے کا حج 20 سے 25 روز پر محیط ہوگا۔۔۔ عازمین حج کے لیے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.