
اسلام آباد ۔۔ارسلان سدوزئی
اسلام آباد میں مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام فلسطین و امت مسلمہ کی ذمہ داری پر قومی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی کانفرنس اعلامیےمیں فلسطین کے میدان جنگ میں شامل ہونےکافتویٰ جاری کیا ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے امت کی خاموشی پر تشویش ظاہر کی۔۔۔
کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسرائیل ریاستی دہشت گرد ہے ، پاکستان کو درپیش مشکلات کے پیچھے یہودی سازشیں کارفرما ہیں جبکہ کچھ عناصر اسرائیل سے تعلقات کی وکالت کر رہے ہیں۔
مفتی تقی عثمانی نے جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اہل فلسطین کی مدد ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ہم فلسطینی مجاہدین کیلئے کچھ نہیں کر پارہے۔
کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اسرائیل نہ اخلاقی اقدار کو مانتا ہے نہ بین الاقوامی قوانین کی پروا کرتا ہے اور امت مسلمہ کو قراردادوں کے بجائے جہاد کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔