جولائی 1, 2025

Blog

بجٹ کے آفٹر شاکس سامنے آ رہےہیں ۔ ہزاروں اشیا کی درآمد پر 100ارب روپے سے زائد ٹیکس عائد کر دیے گئے۔ لنڈےکے کپڑوں اور جوتوں کی درآمد پر10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی، غیر ملکی فلم اور ڈرامہ کی درآمد پر3000روپے فی منٹ کی ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ آرٹفیشل جیولری کی درآمد پر 32فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہو گی ۔

شہباز حکومت نے “شوکت خانم” اسپتال کو ٹیکس چھوٹ دے دی

کاسمیٹکس پرفیومز آفٹر شیو پری شیونگ اور دیگر مصنوعات پر40فیصد ڈیوٹی عائدہوئی ہے جب کہ موٹر سائیکل رکشہ کی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لی جائے گی ، موبائل فونز کی درآمد پر 22000روپے فی سیٹ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے ۔ پان کے پتوں کی درآمد پر400روپے فی کلو، اسٹیمڈ تمباکو کی درآمد پر40فیصد ، سیگریٹس،سگار،تمباکو یا تمباکو کے متبادل اشیا پر 20فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ۔

شہباز حکومت نے “شوکت خانم” اسپتال کو ٹیکس چھوٹ دے دی

100سے زائد مصنوعات پرریگولیٹری ڈیوٹی 30سے بڑھا کر36فیصد کر دی گئی، دو ہزار چار سو 19اشیا پر درآمدی ڈیوٹی20فیصد سے بڑھاکر 24فیصد کر دی گئی۔96مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی15سے بڑھا کر17 فیصد کر دی گئی ،5سے 10سال پرانے کمبائنڈ ہاروسٹرپر10فیصد درآمدی ڈیوٹی جب کہ ،10سال سے پرانے ہاروسٹر پر 20فیصد ڈیوٹی عائد کر دی گئی ،اس کے علاوہ 688لگشری آیٹمز کی درآمدی ڈیوٹی 5فیصد سے 50 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا