
بچوں کو زہر دینے والی ماں گرفتار
راولپنڈی کے محلہ راجہ سلطان میں تین بچوں کے مبینہ زہریلا دودھ پینے سے جاںبحق ہونے پر تھانہ بنی پولیس نے بچوں کی والدہ کو باقاعدہ گرفتار کرلیا۔ ملزمہ کو۔ عدالت پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا
اسلام آباد میں 22ٹیوب ویلزکاپانی غیر محفوظ،39فلٹریشن پلانٹس کا پانی بھی زہر قرار
ملزمہ زنیرہ کے خلاف بچوں کے والد سالم مسیح کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ جاںبحق بچوں میں ڈیڑھ سالہ نوبیل،چار سالہ منساءاور 8ماہ کی مارثہ شامل ہیں۔ بچوں کے جانبحق ہونے کا واقعہ 24جون کو پیش آیا تھا
واضع رہے کہ بچوں کے والد نے اپنی بیوی پر بچوں کو زہر دینے کا الزام لگایا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق والدہ نے بچوں کو جان بوجھ پر زہر پلایا۔