
شوکت خانم کو ٹیکس چھوٹ مل گئی
قومی اسمبلی میں فنانس بل 2025-26 کی شق وار منظوری ہوئی، جس کے دوران حکومت کی جانب سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں تجویز کردہ ترامیم کو منظور کر لیا گیا ہے، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام ترامیم مسترد کر دی گئی ہیں۔
منظور شدہ ترامیم کے تحت 107 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ فراہم کر دیا گیا ہے۔ ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے والے اداروں میں تعلیمی، فلاحی، تحقیقاتی اور رفاہی تنظیمیں شامل ہیں۔
فاٹا میں ٹیکس چھوٹ پر پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی
ٹیکس استثنیٰ حاصل کرنے والے نمایاں اداروں میں پاکستان بار کونسل اور تمام صوبائی بار کونسلز فوجی فاؤنڈیشن، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ، اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، ایدھی فاؤنڈیشن شامل ہیں ۔
ٹیکس چھوٹ میں الشفاء ٹرسٹ، اور شفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال، معروف تعلیمی ادارے جیسے فارمن کرسچن کالج، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) اور غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ تخفیف غربت فنڈ، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام اور نیشنل انڈومنٹ اسکالرشپ پروگرام ایف بی آر فاؤنڈیشن، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، اور آڈٹ اوورسائٹ بورڈ شامل ہیں ۔