جولائی 17, 2025

Blog

اسلام آباد ۔۔۔ مقصود منتظر

اللہ جب دیتا ہے تو بے شمار دیتا ہے۔ نوازتا ہے  تو اتنا نوازتا ہے کہ حساب کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ صرف کہی سنی باتیں نہیں بلکہ اس کی بے شماردلیلیں ہیں ۔ بلاجی ۔۔ بھی اسی دلیل کا ایک حصہ ہے ۔ جی ہاں ۔ راتوں رات شہرت حاصل کرنے والا بلا جی کوئی بڑا آدمی نہیں ہے نہ ہی اس کے پاس اتنی دھن دولت ہے کہ شہرت کماسکے ۔ بلکہ بلا کے پاس سادگی ہے اور اپنا ایک نرالا انداز ۔

بلا جی راولاکوٹ آزاد کشمیر کے ایک گاوں سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ ایک سیدھا سادھا کشمیری ہے ۔ اپنے کلچر اور اپنی زبان کے ساتھ اپنی دھرتی ماں سے پیار کرنے والا جوان ۔ چہرے پر سکون اور سادگی ، خوبصورت داڑھی ، لبوں پر قاتل مسکان اور آنکھوں میں حیا کے ساتھ ایک ایسا جادو کہ دیکھنے والے کو بھا جائے ۔

یہ بلا جی کی سادگی کا ہی کمال ہے کہ وہ ہر دل میں بس رہا ہے۔ اسے اپنی خوبصورتی پر ناز ہے نہ ہی تازہ تازہ ملنے والی شہرت نے اس کے انداز کو بدل دیا ۔ کندھے پر رومال اور سر پر ٹوپی ۔۔۔ وہ جب چلتا ہے تو دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ ابھی گر جائے گا لیکن یہ اس کے چلنے کا انداز ہے جس نے اس کو راتوں رات شہرت کی بلدیوں پر پہنچادیا ۔

حال ہی میں راولاکوٹ میں والی بال کا ایک ٹورنامنٹ ہوا جس میں میچز دیکھنے ہزاروں لوگ امڈ آَئے ۔ میچ کس نے جیتا یا کس نے ہارا ۔ اس خبر سے زیادہ وہاں بلا جی کے چرچے ہوئے ۔ ہوا یوں کہ اس سادھ  کشمیری نوجوان اپنے انداز میں واک کی جیسے ماڈل ریمپ پر کرتے ہیں ، تو اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔ رام جانے کے گانے پر یہ ریل لوگوں کو اتنا بھا گئی لیکن ٹک ٹاک پر بلا جی کے میلنز کے حساب سے فالورز مل گئے ۔

آج کل بلا جی سوشل میڈیا پر ٹرنڈ کررہا ہے ،۔ اس کے ریمپ واک کی کاپی کی جارہی ہے ۔ بلا جی کے مختصر انٹرویوز کیے جارہے ہیں اور اس کے اسٹائل کو مرد تو کیا خواتین بھی کاپی کرنے کی کوششیں کررہی ہیں ۔

کئی نامور یوٹیوبرز اور ماٹی ویشنل سپیکرز نے بھی بلا جی کی سادگی کو کوٹ کرتے ہوئے اس کو نہ صرف داد دی بلکہ یوں تک کہا جارہا ہے کہ صرف گندی اور بدزبانی والی ویڈیوز سے لوگ آپ کو پسند نہیں کرتے ہیں بلکہ سادگی آج بھی دلوں پر راج کرتی ہے اور اس کی مثال بلاجی ہے اور بلا جی کی سادگی ۔

آزاد کشمیر کے ماٹیویشنل اسپیکر راجہ شجاعت خان نے بلا جی کی شہرت کو نوجوانوں کیلئے مشعل راہ قرار دیا ۔۔۔وہ کہتے ہیں اللہ تعالی آج بھی پرخلوص ،سچے اور صاف نیت کے لوگوں کے پیچھے دنیا کو لگالیتا ہے ۔۔ بلاجی کی کامیاب کہانی میں مسکراہٹ اور سادگی  ہیں ۔۔۔

بلا جی کے فینز انہیں یوں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اچھی صورت کو سنورنے کی ضرورت کیا ہے

سادگی میں بھی قیامت کی ادا ہوتی ہے

تم جو ہنستے ہو تو پھولوں کی ادا لگتے ہو

اور جو چلتے ہو تو باد صبا لگتے ہو

بلاجی نے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ اور ان کی ویڈیوز اب سرحد پار کرچکی ہیں اور انہیں اور سادگی کو لوگ بے حد پسند کرتے ہیں ۔۔