
نیا شادی شدہ جوڑا ،، عوامی تبصرے اور ایک بھائی کی دل میں اترنے والی تحریر
حال ہی میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی ویڈنگ فنکشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر بیشتر صارفین نے لڑکی کی عمر اور شکل و صورت پر تبصرے کیے ۔ یقینا آپ کی نظر سے بھی یہ تصاویر ضرور گزر گئی ہوں گی ،۔ اور ان پر کمنٹس کی بھر مار بھی آپ نے پڑھی ہونگیں ۔ اب لوگوں کے منہ بند کرنے کیلئے گلگت بلستان کے ایک نوجوان نے بہترین تحریر لکھی ہیں جو دی مائنڈ کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تتلیوں کے پیچھے مت بھاگو۔۔ اپنا باغ سنوارو ۔ تو تتلیاں خود بخود آجائیں گی۔ میں عموماً گلگت بلتستان کے سیاحت اور مقامی حالات کے بارے میں لکھتا ہوں، مگر کبھی کبھار دل چاہتا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے بہترین یا برے حالات پر بھی کچھ لکھوں۔
آج ایسا ہی دن ہے کہ میں نے اپنے دل کی بات لوگوں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے کل سے دیکھ رہا ہوں کہ بہت سے لوگ اس جوڑے کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ “آج پھر ڈالر جیت گیا”۔ لیکن یاد رکھو۔۔۔ لڑکیاں آپ کے بالوں کی چمک، سکس پیکس یا گوڈی کے ڈیزائن سے نہیں بلکہ آپ کی کامیابی، مقام اور مستقبل کی مضبوطی سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔
ہمیشہ ایک لڑکی ایسا ساتھی چاہتی ہے جو رعب والا ہو، جس کے ساتھ اُس کا کل محفوظ ہو۔ یقیناً یہ وہی لڑکا ہے جس کا شاید کبھی کلاس میں رنگ یا شکل کا مذاق اُڑایا گیا ہو، مگر اُس نے طنز کو نظرانداز کیا، اپنے کام پر فوکس رکھا، محنت سے کمایا اور اپنے مستقبل کو سنوارا۔ اور سب سے بڑھ کر اُس نے حلال طریقے سے نکاح اور شادی کی ہے۔
یاد رکھو۔۔ تتلیوں کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے کہ پہلے اپنا باغ سنوارو، تتلیاں خود بخود آپ کے پاس آئیں گی۔ نئے جوڑے کو شادی کی ڈھیروں مبارکباد