اسلام آباد ۔۔۔
ٹریفک قوانین کی پاسداری کرواور شاباشی پاو ۔۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بے مثال مہم شروع کردی ۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے والے شہریوں کی گاڑیوں پر ‘گڈ سیٹیزن ‘کے سٹیکر لگانے کی مہم شروع کردی ۔۔
وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والے شہریوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گڈ سٹی زن اسٹیکر لگانےآغاز کیا ہے۔ مہم مختلف شاہراوں پر جاری ہے
مہم میں خواتین پولیس بھی شامل ہیں ، کہتی ہیں ، فی میل ڈرائیورز ذمہ داری سے ڈرائیورکرتی ہیں ، چاہتے ہیں خواتین کی گاڑیوں کو بھی شاباشی کے اسٹکرز لگائے جائیں
پولیس کا یہ اقدام یقینا حوصلہ آفزا ہے ، اس سے شہریوں میں ٹریفک قانون کی پاسداری کی ترغیب ملے گی