کشمیری اداکارہ متینہ راجپوت
سری نگر ۔۔۔
کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ زائرہ وسیم کے بعد ایک اور ماڈل و اداکارہ نے فلم دنیا کو خیر آباد کہہ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان اداکارہ متینہ راجپوت نے تفریحی صنعت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں اس نے فلم دنیا کو خیر آباد کہنے کا اعلان کیا ہے ۔
پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ الحمدللہ ہر اس سفر کے لیے جس نے مجھے شکل دی اور ہر اس باب کے لیے جس نے مجھے سکھایا کہ میں کون ہوں۔ اپنے دل میں سکون کے ساتھ، متینہ نے کہا ہے کہ وہ اداکاری سے دور ہو رہی ہیں اور اب تفریحی دنیا کا حصہ نہیں رہیں گی۔
https://www.facebook.com/photo?fbid=1500209131249614&set=a.110156573588217
کشمیر بھر میں ان کے مداح محبت اور دعائیں بھیج رہے ہیں کیونکہ وہ زندگی کا ایک نیا باب شروع کر رہی ہیں۔
اس سے پہلے بھارتی فلم انڈسٹر میں کئی فلموں میں کام کرنے والی زائرہ وسیم نے بھی عین اپنے کیئریرکے عروج پر فلم دنیا کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔