پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب ۔۔۔وزیراعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر طالبہ بی بی درجان کو اپنی نشست پر بٹھایا
اسلام آباد ۔۔۔بلوچستان کی بیٹی ہماری بیٹی ۔۔۔ ہمارا فخر اور ہماری عزت ہے ۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی تقریب میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایم بی بی ایس کی طالبہ کی بڑی تکریم دی ۔۔ بی بی درجان کو اپنی نشست پر بٹھایا۔ طالبہ وزیراعظم کے بڑے پن اور فراخ دلی پر آبدیدہ ہوگئیں ۔۔۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے طلبا کیلئے مفت لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب میں بلوچستان کی طالبہ کو وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھایا۔۔۔
https://x.com/MaqsoodMuntzir/status/1983912859747729538
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایم بی بی ایس کی طالبہ بی بی درجان جب لیپ ٹاپ وصول کرنے کیلئے اسٹیج پر آئی تو وزیر اعظم نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا ۔۔۔ سرپر ہاتھ رکھ کر شفت دی اور حوصلہ بڑھایا
طالبہ لیپ ٹاپ کیلئے آگے بڑھنے لگیں تو وزیر اعظم نے انہیں اپنی کرسی پر بٹھا کر بلوچستان سمیت پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی آن اور شان ہے
اس جذباتی لمحے میں بی بی درجان آبدیدہ ہو گئیں اور لیپ ٹاپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ا دا کیا۔۔ وزیراعظم نے بھی جذباتی انداز میں طالبہ کی حوصلہ افزائی کی
ہال میں بیٹھے تمام مہمانوں اور دیگر شرکا نے بھی اس منظر کو دیکھ کھڑٰے ہوکر طالبہ کو داد دی اور وزیر اعظم کی اعلی ظرفی کو خراج تحسین پیش کیا
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا ملک کے ہونہارطلبا کو قوم کا سلام ، خوشی ہے کہ قوم کے معماروں کے سامنے کھڑا ہوں ، جدت کے میدانوں میں نوجوان نسل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عزم ہے ،