جماعت اسلامی کی مہم بنو قابل مہم,راولپنڈی میں سمندر آمڈ آیا
راولپنڈی ۔۔مقصود منتظر
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے بنو قابل کے ٹیسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنو قابل ایک انقلابی پروگرام ہے جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ملک بھر کے 12 لاکھ نوجوان اس منصوبے سے منسلک ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ دو سالوں میں 20 لاکھ نوجوانوں کو مفت کورسز کرائے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے راولپنڈی میں بنو قابل میں انٹری ٹیسٹ کے لیے آئے ہوئے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جماعت اسلامی نوجوانوں کو مفت تعلیم فراہم کر سکتی ہے تو حکومت کو بھی یہ کام کرنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب نوجوانوں کو مواقع نہیں ملتے تو وہ منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ ہر شہری ہے حق ہے کہ اسے مفت اور معیاری تعلیم ملے، ہم ڈگری پروگرام اور یونیورسٹیاں بنانے کا بھی پروگرام بنا رہے ہیں، ایک سمسٹر کی فیس لاکھوں میں ہو تو غریب لوگ کہاں جائیں گے۔یہ پروگرام ہر طبقے کے لیے ہے،تعلیم بازار کی کوئی جنس نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے،
راولپنڈی میں بنو قابل کے ٹیسٹ کا انعقاد
https://x.com/MaqsoodMuntzir/status/1983875861708476860
ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کا حق ہے کہ اسے مفت اور معیاری تعلیم ملے۔ جماعت اسلامی نہ صرف فنی و پیشہ ورانہ کورسز بلکہ مستقبل میں ڈگری پروگرامز اور یونیورسٹیوں کے قیام کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک سمسٹر کی فیس لاکھوں روپے میں ہے، ایسے میں غریب طبقہ کہاں جائے؟ بنو قابل پروگرام ہر طبقے کے لیے ہے اور اس کا مقصد تعلیم کو عام کرنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم بازار کی کوئی جنس نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے، جس سے ہر پاکستانی کو مستفید ہونا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم سب فلسطین کے بچوں کے بھی ساتھ ہیں ہم کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گےآپ ‘ٹرمپ کی غلامی کریں اور خود بھی ٹرمپ کے ساتھ چلے جائیں ہم نہیں جائیں گےافغان حکومت جب مزاکرات کے لیے آتی ہے تو معاہدہ کیوں نہیں کرتی کہ انکی زمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔