طالبعلم نے کم نمبر آنے پر خود کشی کرلی
رپورٹ:ملک عابد رشید
آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی تحصیل ہٹیاں بالا کے نواحی گاؤں مکنیٹ میں 17 سالہ طالب علم سید حسیب صابر شاہ نے ایف ایس سی فرسٹ ائیر کے امتحان میں محض تین نمبر کم آنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، طالب علم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شاریاں کا ذہین اور ہونہار شاگرد تھا جس نے 2024 میں میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم، ایف ایس سی کے پہلے سال میں ایک مضمون میں 3 نمبر کم آنے پر ذہنی دباؤ اور مایوسی کے باعث اس نے گھر کے قریب درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
یہ دل خراش سانحہ والدین، اساتذہ اور طلبہ سب کے لیے ایک سوچنے پر مجبور کرنے والا پیغام بن گیا ہے۔آزاد کشمیر میں اس واقعے سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات ہو چکے ہیں جس میں طلباء نے خود کشی کر کے اپنی جان کا خاتمہ کر دیا ہے