دسمبر 24, 2025

Blog

لندن — برطانیہ کی 23 سالہ ماڈل للی فلپس کو آن لائن رہائش فراہم کرنے والے پلیٹ فارم "ائیر بی این بی” کی جانب سے ممکنہ پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب لندن کے ایک مہنگے اپارٹمنٹ میں منعقد کی گئی ایک لائیو اسٹریم سرگرمی کے بارے میں انکشاف ہوا، جس سے مبینہ طور پر ایئر بی این بی کے قواعد کی خلاف ورزی ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق للی فلپس نے مذکورہ اپارٹمنٹ کو ایک ایسی سرگرمی کے لیے استعمال کیا جس کے بارے میں پراپرٹی کے مالک کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ ابتدا میں میزبان نے ماڈل کو ایک اچھی مہمان قرار دیا، تاہم بعد میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپارٹمنٹ کے اندر ہونے والی سرگرمیوں کا علم نہیں تھا۔

ایئر بی این بی کی پالیسی کے مطابق کسی بھی رہائشی پراپرٹی کو کمرشل بالغ مواد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، جبکہ مہمانوں کی تعداد پر بھی واضح پابندیاں عائد ہیں۔ اسی بنیاد پر کمپنی کی جانب سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اپارٹمنٹ کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت کسی غیر معمولی سرگرمی کا مشاہدہ نہیں ہوا، تاہم تنازع سامنے آنے کے بعد معاملہ سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔

ایئر بی این بی انتظامیہ کی جانب سے تاحال حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں ماڈل کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔