
اسلام آباد۔۔
آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ۔۔را۔۔ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ آزاد کشمیر میں بھارت خفیہ فنڈنگ کررہا ہے اور یہاں عام شہری چند لوگوں کے ایجنڈے کیلئے استعمال ہورہے ہیں ۔
یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے پاکستان کی سینئر صحافی اور جی ٹی وی نیوز کے اینکر خواجہ متین نے ایک پروگرام میں ۔
پروگرام کے میزبان نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سوال کیا تو خواجہ متین نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ اس عوامی مطالبات کی تحریک کے پیچھے کوئی اور ایجنڈا تو نہیں ہے ۔
خواجہ متین نے کہا کہ اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کرنا بری بات نہیں ہے ۔لیکن یہ بات بھی منظر عام پر آچکی ہے کہ بھارتی ایجنسی را اس پر کام کررہی ہے ۔ آزاد کشمیر میں بعض لوگوں کو باقاعدہ فنڈنگ ہورہی ہے ۔معصوم لوگوں کو اس بات کا پتہ نہیں ہے وہ صرف ڈنڈے کھاتے ہیں اور مار کھاتے ہیں ۔

خواجہ متین نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کےکئی وزیر کہتے کہ آزاد کشمیر سے لوگ اٹھیں گے ۔ بھارتی وزیر ایسا کیوں کہتے ہیں ۔
جب میزبان نے پوچھا بھارتی وزیروں کو یہ انفارمیشن کہاں سے ملی ہے تو خواجہ متین نے جواب دیا کہ ہے چونکہ بھارت یہاں فنڈنگ کررہا ہے ۔
خواجہ متین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کریں مگر یہ احتجاج کسی ایجنڈا پر مبنی نہ ہو ۔احتجاج کرنے سے پہلے دیکھو کہ کہیں آپ دیدہ دانستہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام تو نہیں کررہے ہو اور دشمن کیلئے اپنی ریاست کو نقصان پہچارہے ہو