اسلام آباد میں 22ٹیوب ویلزکاپانی غیر محفوظ،39فلٹریشن پلانٹس کا پانی بھی زہر قرار
اسلام آباد میں پانی کی یومیہ کی مانگ 120 گیلن ہے۔۔ 127 ٹیوب ویلز میں سے 22 کا پانی پینے کے قابل نہیں جبکہ 108 فلٹریشن پلانٹس میں سے 39 کا پانی پینے قابل استعمال نہیں ۔۔ سیکریٹری آبی وسائل نے سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کے اجلاس میں خطرناک انکشاف کردیا ۔۔ دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پانی کی یومیہ کی مانگ 120 گیلن ہے، سیکریٹری آبی وسائل نے بتایا کہ 127 ٹیوب ویلز میں سے 22 کا پانی پینے کے قابل نہیں ۔108 فلٹریشن پلانٹس میں سے 39 کا پانی پینے کے قابل نہیں،12 واٹر ورکس میں سے 5 کا پانی قابل پینے کے قابل نہیں،41 دہی واٹر سپلائی میں سے 33 کا پانی پینے کے قابل نہیں، وزارت والے تو کہہ رہے ہیں کہ ہم نے سب کچھ کرکے سی ڈی اے کو دیا، چئیرمین کمیٹی بولے اسلام آباد میں 22 ٹیوب ویلز کا پانی غیر محفوظ ہے، پانی خراب ہونے کے باجود 22 ٹیوب ویلز چل رہے ہیں، بند نہیں ہوئے۔۔۔۔