
امریکی خاتون کا قرضہ معاف
امریکہ کی ریاست ڈیلاویئر سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ جینیفر ایلن نے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مالی مشکلات سے چھٹکارا پا لیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ قرض میں گھری ہوئی تھیں ،لیکن چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے نہ صرف قرضوں سے نجات حاصل کی بلکہ مالی استحکام بھی حاصل کیا۔
میں مالی لحاظ سے بے خبر تھی
جینیفر نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ بجٹ بنانا، بچت کرنا یا خرچوں کی منصوبہ بندی کرنے میں مشکلات کا شکار رہتی تھی،تاہم ان کی بیٹی کی پیدائش کے بعد مالی دباؤ مزید بڑھا،جس کے بعد انہوں نے کریڈٹ کارڈ کا استعمال شروع کر دیا،زندگی میں مزید مشکلات پیدا ہوئیں ۔
چیٹ جی ٹی پی کا کردار
زندگی کے نشیب و فراز میں انہوں نے چیٹ جی ٹی پی کی معالی معاونت کے بارے میں پڑھآ تو انہیں معلوم ہوا کہ میں اس سافٹ وئیر سے بھی مدد لے سکتی ہوں ۔پھر انہوں نے بجٹ پر کچھ سوال کیے ،معاملہ چلتا گیا اور پھر انہیں یہ کام موثر لگا۔جینیفر نے ہر روز چیٹ جی ٹی پی کو ایک ٹاسک دینا شروع کیا ،جس کے بعد بھولے بسرے فنڈز بھی تلاش کرنے میں مدد ملی اور ان کی آمدنی 100ڈالر یومیہ بڑھ گئی ۔
پاکستان کو ٹیکنالوجی حب بنانے کا ویژن ، راولپنڈی میں الائنس ٹیک سمٹ 2025 کا انعقاد
28لاکھ کے فنڈز کی معلومات
اسی دوران جیٹ جی ٹی پی نے انہیں کلیمڈ فنڈز کے بارے میں تجویز دی ،اور انہوں نے سرکاری ویب سائٹس پر معلومات چیک کیں تو حیرت انگیز طور پر انہیں دس ہزار ڈالر کی رقم ملی جو انہوں نے کبھی کلیم ہی نہیں کی تھی۔
تھوڑے دنوں میں قرض کی رقم اتر گئی
انہوں نے اپنے اکاونٹ پر ایک ویڈیو ڈالی جس میں انہوں نے تیس دن کے چلنج کے ذریعے اپنی زندگی سدھارنے پر بات کی ۔اور بتایا کہ وہ ہر ماہ 6سو ڈالر بنانے کے قابل ہو گئی ہیں ۔
ٹیکلنالوجی سے زندگی بدل سکتی ہے
اس بات کو ماننا پڑے گا کہ ہر نئی آنے والی ٹیکنالوجی کا اگر صیح استعمال کیا جائے تو زندگی سدھر سکتی ہے ۔