
سینیٹ، پنجاب و قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ، پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں مختلف نشستوں پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 10 اور 11 جولائی کو وصول کیے جائیں گے، جبکہ ان کی جانچ پڑتال 16 جولائی کو کی جائے گی۔ امیدوار 16 جولائی تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے اور نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 15 جولائی کو جاری کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی میں بھی 21 جولائی کو پولنگ ہوگی۔ اس کے لیے کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی کو جمع کروائے جا سکیں گے، جبکہ جانچ پڑتال 14 جولائی کو مکمل کی جائے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 24 جولائی کو جاری کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی کے26اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
دوسری جانب قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص دو خالی نشستوں پر بھی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر 8 جولائی 2025 کو پبلک نوٹس جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام مراحل شفاف اور بروقت مکمل کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔