
کیپٹن ایمان درانی اور پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید ۔۔ دونوں صنف آہن
اسلام آباد ۔۔۔ پاک فوج کی کیپٹن اور ماٹیویشنل اسپیکر کیپٹن ایمان درانی کی حالیہ ویڈیو ، جس میں وہ جوشیلا خطاب کررہی ہے ، بہت وائرل ہوچکی ہے۔ مختصر ویڈیو میں ایمان درانی کہتی سنی جا سکتی ہیں کہ پاکستان آرمی جو بھی کرتی ہے وہ پبلک انٹرسٹ میں کرتی ہے۔
اس ویڈیو میں ایمان درانی مزید کہتی ہیں کہ خود احتسابی فوج کے ادارے کا بنیادی جزو ہے۔ میں یہ نہیں کہتی کہ آرمی جو کچھ بھی کرتی ہے ٹھیک کرتی ہے پر جو بھی کرتی ہے پبلک انٹرسٹ میں کرتی ہے ، کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ ملک نے ہمارے لیے کیا کیا؟ ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ یہ پوچھیں کہ ہم نے ملک کے لیے کیا کیا ؟
اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں ایمان درانی کے بیان اور ان کے انداز گفتگو کو بے حد سراہا جارہا ہے وہیں بعض لوگ تنقید کرتے بھی نظر آرہے ہیں ۔ ایک اور طبقہ کیپٹن ایمان کا پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے ساتھ موازنہ کررہا ہے ۔
کیپٹن ایمان کا تعلق بنوں سے ہے اور ایف اے گورنمنٹ سکول بنوں سے ایف اے کی تعلیم حاصل کی ہے ۔ وہ وطن کی محبت سے سرشار ہیں اور انداز بیان ان کی پہچان ہے ۔ وہ ماٹیوشنل اسپیکر ہیں اور وطن سے محبت کے حوالے سے طلبا اور طالبات کو لیکچرز بھی دیتی ہیں ۔
دوسری طرف تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید بھی اب کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔ انہوں نے ماسٹرز ان ہسٹری یونیورسٹی آف پنجاب کیا ہے ۔ کئی سال سے پی ٹی آئی کی سرگرم رہنما بھی ہیں اور تو اور جیل بھی رہ چکی ہیں ۔ انہوں نے لاہور میں آج کی وزیر اعلی مریم نواز کیخلاف الیکشن بھی لڑا تھا تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکیں ۔ حلقہ کے نتائج کے حوالے سے آج بھی تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔
عام پاکستانیوں کے لیے دونوں ہی بیٹیاں قابل فخر ہیں جہاں کیپٹن ایمان صنف آہن بن کر وطن کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہی ہیں وہیں صنم جاوید نے بھی سیاسی میدان میں خود کو منوالیا ۔ انہوں نے جیل کاٹی اورمشکل حالات کے باوجود پارٹی اور پارٹی قائد کے ساتھ مخلص رہیں ۔ جو لوگ دونوں کا موازنہ کررہے ہیں انہیں چاہیے دونوں کو خراج تحسین پیش کریں کیونکہ میل ڈومینیٹڈ سوسائٹی میں یوں خواتین کا آگے آنا معاشرے کیلئے نیک شگون ہے ۔ خواتین کے لیے حوصلہ افرا ہے اسلیے دونوں کو داد دیں ۔