
بالی ووڈ کی حسینائیں شادی شدہ مردوں پر ہی کیوں مرمٹتی ہیں ؟
بھارتی فلم انڈسٹری میں جہاں چمک دمک، شہرت اور گلیمر نمایاں ہیں، وہیں ذاتی زندگی کے فیصلے اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ کئی معروف بالی وڈ اداکاراؤں نے ایسے مردوں سے شادی کی جو پہلے سے شادی شدہ تھے۔ ان میں سے بعض شادیاں وقت کی آزمائش پر پورا اتریں جبکہ کچھ تعلقات نے تنازعات کو بھی جنم دیا۔
کرشمہ کپور نے سنجے کپور سے شادی کی جن کی پہلی شادی کا انجام طلاق پر ہوا تھا۔ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی، جو امرتا سنگھ سے طلاق یافتہ تھے۔ یما مالنی نے دھرمیندر سے شادی کی، جنہوں نے اس وقت تک اپنی پہلی بیوی سے طلاق نہیں لی تھی۔ سری دیوی نے بونی کپور سے شادی کی، جو اس وقت بھی پہلی بیوی مونا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں تھے۔ روینہ ٹنڈن، جوہی چاولہ، ودیا بالن، سونم کپور، لارا دتہ، شلپا شیٹی اور دیگر اداکاراؤں کے شریکِ حیات بھی ماضی میں شادی شدہ رہ چکے ہیں۔
رانی مکھرجی نے فلم ساز آدتیہ چوپڑا سے شادی کی، جنہوں نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد رانی سے نکاح کیا۔ سبانہ اعظمی اور ساریکا نے بھی ایسے تعلقات کا انتخاب کیا جن میں ان کے شریک حیات پہلے سے شادی شدہ تھے۔ سنگیتا بجلانی کی شادی کرکٹر محمد اظہر الدین سے ہوئی، جن کی پہلی شادی پہلے سے موجود تھی۔
ان اداکاراؤں کے فیصلوں نے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا اور پریس میں بحث کو جنم دیا، لیکن اکثر نے اپنے تعلقات کو مضبوطی سے نبھایا اور ذاتی زندگی میں سکون حاصل کیا۔ یہ مثالیں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ محبت اور رشتے صرف روایتی سانچوں میں نہیں ڈھلتے بلکہ ہر فرد کا حق ہے کہ وہ اپنی خوشی کا فیصلہ خود کرے۔