سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کردی
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا۔ پہلے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے اعتراض کی رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا۔ بانی تحریک انصاف کے مقدمات دیگر عدالتوں میں زیر التوا ہیں، اس لیے اس پہلو کو بھی ذہن میں رکھا جائے۔ سپریم کورٹ نے بانی کی سائفر کیس بریت کیخلاف اپیلوں پر تین رکنی بینچ بنانے کا حکم دیدیا۔ القادر ٹرسٹ میں بانی کی ضمانت درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی گئی۔۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی۔۔۔پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا ۔۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا۔۔۔۔
دوران سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے اعتراض کی رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا۔ بانی تحریک انصاف کے مقدمات دیگر عدالتوں میں زیر التوا ہیں، اس لیے اس پہلو کو بھی ذہن میں رکھا جائے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کے خیال میں یہ کیس غیر مؤثر ہو چکا ہے، کیونکہ 24 اگست 2023 کے حکمنامے کے خلاف یہ کیس دائر کیا گیا تھا۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا کیس واقعی غیر مؤثر ہو چکا ہے یا اب بھی قابلِ سماعت ہے۔۔۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر تین رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا اسکے علاوہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی گئی۔۔۔۔۔۔
توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں بھی غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی گئیں۔دوران سماعت عدالت نے 9 مئی لاہور واقعات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر 3 رکنی بینچ بنانے جب کہ سائفر کیس اور 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔