نیپرا کیسے عوام کو لوٹتی رہی،ممبران کا اعتراف
بجلی چوروں نے قومی خزانے کو 5ارب 78کروڑ روپے کا چونا لگادیا۔۔۔ آڈٹ رپورٹ میں حقائق سامنےآگئے۔۔۔ سب سے زیادہ بجلی چوری پشاور، حیدرآباد اور لاہور میں ہوئی۔۔
گزشتہ دو مالی سال کے دوران نو ریجنز میں مجموعی طور پر 2لاکھ 62ہزار 740صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔۔ ڈائریکٹ کنکشن یعنی کنڈے، میٹر ٹیمپرنگ، جعلی میٹرز اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے بجلی چوری کی گئی۔۔
پیسکو ریجن میں1 ارب 84کروڑ روپے کی بجلی چوری ہوئی۔۔ ہیسکو ریجن میں1 ارب 61 کروڑ روپے، لیسکو ریجن میں1 ارب 35 کروڑ روپے کی بجلی چوری ریکارڈ کی گئی۔
بڑے پیمانے پر بجلی چوری کے انکشاف سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے۔۔۔ آڈٹ رپورٹ میں محکمانہ اور قانونی کارروائی کو ناکافی قرار دیا گیا۔۔۔