
اداکارہ دعا زہرہ نے بالآخر قومی کرکٹر بابر اعظم کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔ انہوں نے بابر کو شادی کے آفر سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر رد عمل دیا ہے ۔
خوبرو اداکارہ نے اے آر وائی پوڈ کاسٹ کے دوران کرکٹر بابر اعظم کے بارے میں اپنے وائرل ہونے والے ریمارکس کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بابر اعظم بطور کرکٹر پسند ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
دعا نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کس طرح اس کے پہلے کے تبصروں کی غلط تشریح کی گئی، جس سے اس کے خاندان کو پریشانی ہوئی۔ انہوں نے بابر اعظم کے لیے اپنے احترام اور ان کی کرکٹ کی صلاحیتوں کی تعریف پر زور دیا۔
بابر اعظم نے جان چھڑانی ہے تو سائفر لہرا دیں ،عبدالقادر پٹیل کا مشورہ
اس سے پہلے دعا کا کہنا تھا میں ابھی سنگل رہ کر خوش ہوں، میں ڈائریکٹ نکاح پر یقین رکھتی ہوں۔ ایسا لڑکا چاہیے جو میرے ساتھ بہت ایماندار ہو کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے کہ خوبصورت ہو، اچھا ہو بس میرے ساتھ ایماندار ہونا چاہیے، کچھ چھپائے نہیں اور جھوٹ نہ بولے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ بہت پسند ہے، دل ایک پر ہی آتا ہے اور مجھے بابر اعظم پر کرش ہے۔