
پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی امریکی خاتون میکے چلی گئی
تفصیلات کے مطابق امریکا سے آئی خاتون مینڈی ایک ماہ گزارنے کے بعد واپس روانہ ہو گئیں۔ مینڈی نے دیر بالا کے نوجوان ساجد سے شادی کے بعد خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ایک ماہ قیام کیا۔ دونوں کی شادی سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی کے نتیجے میں ہوئی۔ یاد رہے شادی کے بعد میڈی کا نام زلیخا رکھا گیا تھا انہوں نے شادی کے بعد اسلام قبول کیا تھا ۔
پاکستانی نوجوان سے محبت نے امریکی خاتون کو مینڈی سے ذلیخا بنا دیا
میڈی اور ساجد کی شادی کے چرچے نہ صرف پورے پاکستان میں ہوئے بلکہ جوڑی کو خوب سراہا جارہا ہے ۔ بالخصوص میڈی کی ہزاروں میل دور سے پاکستان آنا اور اپنی محبت کیلئے اتنی بڑی قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
ائیر پورٹ پر ساجد نے اپنی اہلیہ کو رخصت کیا اس دوران زلیخا بھی جذباتی ہوئیں انہوں نے اپنے شوہر کو سب کے سامنے گلے لگایا اور جلدی واپس آنے کا وعدہ بھی کیا