
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈاکٹر طاہرہ نے اعتراف کیا کہ گوشت چیک کرنے کا کوئی موثر نظام موجود نہیں، شبہ کی صورت میں گوشت لیب بھجوایا جاتا ہے
بٹگرام ۔ شہر لاہور اور شہر اقتدار میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کے واضح انکشافات کے بعد ایک اور شہر بھی زد میں آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹگرام میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے لگا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے بٹگرام کے عوام کو گدھے کا گوشت کھیلانے سے بچا لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ بڑے تعداد میں گدھے کا گوشت برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا پر وائر ہونے والی ویڈیو
https://www.facebook.com/61558673023049/videos/1624580518442082
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزمان کو ایک گدھے کو زبحہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ملزمان نے ایک کھیت کے قریب گدھے کو رسیوں سے باندھا ہوا ہے اور اس کی گردن پر چھری پھیرنے کی تیاری کررہے ہیں اسی دوران انتظامیہ کی ٹیم موقعہ پر پہنچ جاتی ہے اور رنگے ہاتھوں ملزمان کو پکڑا جاتا ہے